ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ جو کہ نہ صرف نام کے غازی ہیں بلکہ کردار کے بھی غازی ہیں یواین پی سروے

Published on September 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

index
جھنگ ( یواین پی ) ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ جو کہ نہ صرف نام کے غازی ہیں بلکہ کردار کے بھی غازی ہیں اگر مناسب خیال کرے تو اپنی گو نا گو مصروفیات سے وقت نکال کر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کی موٹر برانچ کے عملہ اسلم نول وغیرہ جو نہ صرف از خود بلکہ اپنے ٹاؤٹوں کی معرفت ڈریکولا کا روپ دھار کر سادہ لوح سائلوں کا خون چوسنے میں مصروف عمل ہیں کا احتساب کر کے مذید قانون کی بالادستی کو قائم کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران بین الاقوامی خبر رساں ادارہ  یواین پی  سے کیا انہوں نے کہا کہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کی موٹر برانچ کا مذکورہ عملہ نجانے کس مصلحت کے تحت عرصہ تقریبا آ ٹھ سال سے ایک ہی سیٹ پر بیٹھ کر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر کے قانون کی دھجیاں اُڑانے میں مصروف عمل ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ عملہ کی لوٹ مار کی داستان انہی ارباب و بااختیار کی سر پرستی میں لکھی جا رہی ہے جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے لہذا ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ جو کہ مظلوم اور بے بس افراد کیلئے سایہ شجر دار جبکہ راشی اہلکاروں کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتے ہیں کو چاہیے کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں مذکورہ راشی عملہ کے خلاف اس قدر کاروائی کریں جو کہ باقی ماندہ راشی اہلکاروں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog