خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک

Published on November 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

111
راولپنڈی (یو این پی) خیبر ایجنسی کے علاقہ سپین قمر میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز 50 سے لے کر 60 تک دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ بہادری سے پسپا کردیا اور اس دوران دہشتگرد اپنے 17 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题