لاہور میں فائرنگ سے زخمی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دم توڑ گئیں

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 927)      No Comments

10
لاہور(یوا ین پی) شہرِ ثقافت میں ایک اداکارہ اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئی‘ ا داکارہ اور ان کے سیکریٹری کو زخمی حالت میں رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رات گئے ایونٹ سے واپسی پر نامعلوم افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگم پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے سیکرٹری زخمی ہوگئے۔اداکارہ کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فی الفور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی‘ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں چار گولیا ں لگی ہیں۔ یوا ین پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورحملے میں ملوث ملزمان جلد ہی پولیس کے شکنجے میں ہوں گے۔پولیس حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی شخص نے واقعے کی ایف آئی آردرج نہیں کرائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد میں واقع نشاط تھیٹر کے سامنے مسلح افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ بے بی جان پر فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔ اس حملے میں بھی اداکارہ کی ٹانگ کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا ، تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ دونوں واقعات میں مماثلت محض اتفاقی ہے یہ ان کے پیچھے ایک ہی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ اگست 2015 میں پشتو ٹیلی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین کو دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ہربنس پورہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اپنی گاڑی میں محافظ کے ہمراہ ہربنس پورہ میں واقع اپنے گھر جارہی تھیں کہ انہیں موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان نے قسمت بیگ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ادکارہ شدید زخمی ہوگئیں جب کہ ان کا محافظ بھی زخمی گیا، ملزمان اداکارہ کا موبائل فون اور چین لے کر فرار ہوگئے۔
واقعہ کے بعد اداکارہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طویل آپریشن کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
دوسری جانب قسمت بیگ کےخاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ اداکارہ پر اس سے قبل بھی دو بار حملہ ہوچکا ہے اور اس بار بھی فائرنگ کے نتیجے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جو کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں بلکہ اداکارہ کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق اداکارہ حنا عرف قسمت بیگ کو 8 گولیاں لگیں، پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھا کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے جب کہ اداکارہ کے محافظ کا بھی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog