ضلعی حکومت نے تحریک انصاف کو رائیونڈ جلسے کی اجازت دیدی

Published on September 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

5
لاہور(یو این پی)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو رائیونڈ جلسے کی اجازت دے دی نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ گاہ میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی ہو گی۔ انتظامیہ لائٹس اور جنریٹرز کا خود انتظام کرے گی۔تفصیلات کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اڈہ پلاٹ پر جلسے کی اجازت دیتے ہوئے انتالیس نکات پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کر دیا انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ کی انتظامیہ کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری ہو گی اسٹیج کی اونچائی بیس فٹ سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ پنڈال اور اسٹیج کے درمیان مناسب فاصلہ بھی رکھا جائے گا۔ استقبالیہ کمیٹی کی لسٹ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے گی جلسے کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو جلسہ گاہ میں نہ لایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ گاہ میں کسی قسم کا اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ انتظامیہ لائٹس اور جنریٹرز کا خود انتظام کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog