چند برس بعد پاکستانی اور بھارتی فلموں میں سخت مقابلہ ہوگا، حمائمہ ملک

Published on September 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

7
 کیرئیر کی ابتداء میں ہی کامیابیاں حاصل کیں، بالی ووڈ کے لیے اپنی اگلی منزل کا تعین کرلیا ہے، اداکارہ
کراچی(یو این پی)معروف اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا کہ جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں، ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔مجھے شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ابھی چند برس ہی ہوئے لیکن میں نے ان کامیابیوں کوپانے کے لیے شب و روزبہت محنت کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ’’مصالحہ ایوارڈ 2014 ء‘‘ سے پہلے برطانیہ میں ’’بیفٹا فلم ایوارڈ‘‘، امریکا میں ’’نیویارک فلم ایوارڈ‘‘ اورآسٹریلیا میں ’’آسٹریلین فلم ایوارڈ‘‘ دیا گیا اور اس کے علاوہ ایشیاء کی پرکشش ماڈل واداکارہ کے ایوارڈز اور اعزازت بھی مجھے ملے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ’’میڈیا‘‘سے بات کرتے ہوئے کیا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ اپنے پروفیشن میں کام کرتے ہوئے ہرلمحہ میری یہی کوشش رہی کہ میں اپنے عمدہ کام سے پاکستان کا نام روشن کروں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں مجھے بہترین کام ملا اوراس کی وجہ سے ہی میری شہرت بالی ووڈ سمیت دنیا کے بیشترممالک تک پہنچی۔پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کے لیے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کیے ہیں اوراس موقع پرجب میرا نام پکارا جاتا تواس سے پہلے پاکستان کا نام آتا، جومیرے لیے فخر کی بات تھی۔ یہ بات سنتے ہی میرا سرفخر سے بلند تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog