دوہری شہریت اور اثاثے چھپانے والے سینٹرزکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف فریقین سے جواب طلب

Published on February 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت اور اثاثے چھپانے والے سینٹرزکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت کاغذات نامزدگی کے فارم اے اور بی میں سیاستدانوں کو اثاثے چھپانے کی اجازت دی گئی،الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سیاستدان کو قرضے، فوجداری مقدمات، دہری شہریت چھپانے کی اجازت دے دی گئی جو کہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63سے متصادم ہے.انہوں نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق اور اثاثہ جات چھپانے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes