میر پور خاص کے یتیم خانے میں آتشزدگی سے 5 بچے جاں بحق

Published on September 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

9
ممیرپور خاص(یو این پی)ممیرپور خاص:بیت المال کے تحت قائم ہوم سوئٹ ہوم میں آتشزدگی سے 5 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔میڈیا کے مطابق میر پور خاص کے علاقے لیاقت ٹاوٴن میں واقع ہوم سوئٹ ہوم کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا تاہم 5 بچے جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں موجود 90 بچوں کو بحفاظت باہرنکال لیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی میرپور خاص رخسار احمد کھاوڑ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ بستر کے نیچے جلنے والی مچھر مار کوائل تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog