اوکاڑہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد

Published on November 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں پروقارتقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی تقریب کی قیادت پرنسپل نصرت پروین نے کی طالبات نے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر مقررین مس نصرت پروین ۔مس نئیر سلطانہ ۔مس حمیرا ۔مس جمیلہ مقبول ۔مس مجیبہ نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہیں پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے پاک فوج کے ہوتے ہوئے کسی کی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ہم پاک فوج کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری دم تک کھڑے رہیں گے اس موقع پر طالبات نے بہت بڑی ریلی نکالی اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy