زرعی شعبہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات ناگزیر ہیں،ڈاکٹر اقرار احمد خان

Published on December 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی شعبہ کو کم پیداواریت، موسمیاتی تبدیلیوں، تصدیق شدہ بیج کی فراہمی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے مسائل کے حل پر مبنی تحقیقات ناگزیر ہیں۔طلبا کے ایک وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پائیدار زراعت کے حصول کیلئے جدید رحجانات کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ فوڈ سکیورٹی اورتخفیف غربت جیسے اہداف حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے تدریسی و غیرتدریسی عملے کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر کیا جائے گا تاکہ طلبا، کاشتکاروں اور سٹیک ہولڈرز کو بلاتعطل خدمات سرانجام دی جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسائل کے حل کی بنیاد پر پراجیکٹس کی تلاش کریں تاکہ ٹھوس سائنسی بنیادوں پر علم پر مبنی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے دنیا بھر کے ماہرین زراعت اور سائنسدانوں کے ساتھ اپنے روابط کو مضبوط بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مجموعی ملکی پیداوار میں زراعت کا حصہ 19 فیصد ہے اور لوگوں کی اکثریت براہ راست یا بالواسطہ طور پر زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گریجوایٹ سٹڈیز ریسرچ بورڈ طلبا کو درپیش مسائل و دیگر امور پر ان کی رہنمائی کیلئے شب و روز مصروف عمل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes