سعودی حکام نے مختلف نوعیت کے ویزوں کی فیس میں اضافہ کردیا

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

2
نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا کے حصول کیلئے دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی
ریاض(یو این پی)سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے مالی اصلاحات جاری ہیں، حکام کی جانب سے ویزا فیس متعارف پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے لوگ اس فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے نئی ویزا فیس متعارف کرادی ، نئی ویزہ پالیسی کے تحت سنگل انٹری ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو دو ہزار سعودی ریال فیس ادا کرنا پڑے گی،لیکن پہلی بار حج یا عمرہ کے لئے آنے والے افراد اس فیس سے مستثنی ہوں گے جبکہ ملک میں رہنے والے غیر ملکی افراد کو ملک سے باہر جانے کیلئے دو سو ریال فیس دینا پڑے گی ملک سے باہر گزارے گئے ہراضافی ماہ کے لئے سو ریال ادا کرنے پڑیں گے۔اس سے قبل سعودی عرب میں سنگل انٹری ویزے کی فیس پانچ سو ریال تھی جسے بڑھا کر بائیس سو ریال کردیا گیا ہے چھ ماہ کے ملٹی پل ویزے کی فیس پانچ سو ریال سے بڑھا کر تین ہزار ریال کردی گئی ہیجبکہ ایک سال کے ویزے کی فیس ہزار ریال اور دو سال کے ملٹی پل ویزے کی فیس آٹھ ہزار ریال کردی گئی ہے۔ویزہ فیس بڑھانے کا فیصلہ سعودی عرب میں تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے اور اسکا اطلاق ہجری اسلامی سال کے آغاز یعنی پہلی محرم سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes