وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ کچھ دیر تک تھامے رکھا

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

111
اسلام آباد(یو این پی)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں قومی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئی اور حکومت کو مسئلہ کشمیر پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلوایا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزازاحسن کی بھی طویل عرصہ کے بعد وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات ہوئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے وزیراعظم نے خیریت دریافت کی بلاول بھٹو زرداری کا ہاتھ کچھ دیر تک تھامے رہے پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمودقریشی اور ڈاکٹر شریں مزاری سے بھی خصوصی طور وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیر خیریت پوچھی ساری سیاسی قیادت اکھٹی ہوگئی تھی قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم کے موقف کی حمایت اور تائید کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes