جھنگ شہر کودریا جہلم اور چناب کی لہریں تو تباہ نہ کرسکی ۔مگر اس شہر کو ٹی ایم اے جھنگ کے افسران بالا نے برباد کردیا

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

tmo
جھنگ( شفقت اللہ خاں سیال)جھنگ شہر کودریا جہلم اور چناب کی لہریں تو تباہ نہ کرسکی ۔مگر اس شہر کو ٹی ایم اے جھنگ کے افسران بالا نے برباد کردیا ہے اس شہر کی عوام کو بے رحم افسران کے حوالے کر کے چینگیز خان کے لمحات یاد کردئیے گئے ہیں۔عوامی سروے میں عوام نے بتایا کہ انوربیگ جیسا ٹی ایم او جو نیک ایماندار فرض شناش افسر کوئی نہیں جتنا عرصہ انوربیگ ٹی ایم او جھنگ رہے ان کے دور میں صفائی کا نظام بہت اچھا تھا۔ناجائزتجاوزات بہت کم اور جو سب سے بڑی بات یہ کہ ان کے دور میں نقشہ برانچ کی بہت زیادہ ریکوری ہوئی۔لیکن نہ جانے ٹی ایم اے جھنگ کو کس کی نظر لگی ۔کہ ایک نیک فرض شناش ایماندار اور غریبوں کے ہمدرد کا تبادلہ کر دیا گیا۔اور غریب لوگ جو چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے ان کے پاس چلے جاتے تھے اور ان کے کام فوری کیا جاتا تھا۔وہ اس افسر سے محروم ہوگئے۔اگر افسران بالا انوربیگ کے دور کو دیکھے ۔ اور ان کے بعد جتنے بھی ٹی ایم او آئے ۔شہر کی حالات دیکھے تو بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے۔جس طرف دیکھوں گندگی کے ڈھیر نظر آئے گے۔ہر طرف ناجائزتجاوزات کی بھر مارہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہر طرف سٹرکوں کواکھاڑ کر سیوریج تو ڈالا گیا مگر اس پر بعد میں کوئی سڑک نہیں بنائی گئی۔عوام نے کہا کہ جب سے ٹی ایم او انور بیگ جھنگ سے گیا ہے۔شہر کا جیسے اب کوئی والی وارث ہی نہیں۔عوام نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔گورنر پنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب۔سیکرٹری بلدیات ۔کمشنر فیصل آباد۔ڈی سی او جھنگ وتمام ارباب وبا اختیار سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ فی الفور ٹی ایم او انور بیگ کو جھنگ تعینات کیاجائے۔تاکہ شہر کی صفائی اور رونقیں دوبارہ بحال ہو۔اور ناجائزتجاوزات کا خاتما ہوسکے۔اور جن لوگوں نے بلڈنگے بنائی ہے اور ٹی ایم اے کو ٹیکس نہیں دیا وہ بھی وصول ہوسکے۔اس ٹی ایم او کے بعد جتنے بھی ٹی ایم او جھنگ آئے ان کاآڈٹ کروایا جائے۔تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ ان لوگوں نے کیاکیا گل کھلائے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题