جھنگ میں ذوالجناح کا قدیم ما تمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد

Published on October 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

16
جھنگ(یو این پی )سات محرم کے سلسلہ میں ذوالجناح کا قدیم ما تمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ شہر سے برآمد‘ جلوس سے قبل مجلس عزا منعقدہوئی جس کے بعد ذوالجناح برآمد ہوا۔ جلوس اپنے روایتی مقررہ راستوں تانگہ اڈہ ، شاہ کبیر ، شیریں مسجد ، باب عمر اور تھا نہ سٹی کے سامنے سے گزرتا ہوا امام بارگاہ قدیم میں شام پانچ بجے کے بعد اختتام پذیز ہوگیا۔ اس موقع پر عزاداران کی بڑی تعداد نے جلوس میں شرکت کی ۔ شرکاء نوحہ خوانی ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے جبکہ شیریں مسجد کے قریب زنجیر زنی کے ساتھ چپ کا ماتم کیا گیا۔ مرکزی جلوس میں چھوٹے جلوس بھی شامل ہوتے رہے ۔جلوس کے راستوں میں سبیلیں بھی لگا ئی گئیں تھیں ۔ انتہائی حساس سمجھے جانے والے اس جلوس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظا ما ت کیے گئے تھے جلوس کے روٹ سے متصل تمام داخلی اور خا رجی راستوں کو بند کر کے پولیس کی بھاری نفری اسے اپنے حصار میں لے کر چلتی رہی کلوز سرکٹ اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سراغرساں کتوں اور دیگر جدید آلات سے سویپنگ بھی کی جاتی رہی۔محکمہ صحت ،فیسکو، ریسکیو 1122۔ سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاراور1500 کے قریب سیکیورٹی اہلکار فرئض ادا کرتے رہے ۔جلوس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes