اقوام متحدہ کی قراد دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا فوری حل نکالا جائے

Published on October 28, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

\"ADC\"
جھنگ(یواین پی)ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جھنگ میں بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے تسلسل میں اتوار27اکتوبر2013ء یوم سیاہ کے طور پر منایاگیاشہر بھرکی مختلف مارکیٹوں اور بازار میں ہڑتال کی صورتحال رہی اور ٹریفک کی روانی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔اس دوران مختلف تنظیموں اور اداروں کی طرف سے انڈین حکومت کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کی تحریروں پر مبنی بینرزآویزاں کئے گئے اور مختلف مقامات پر اجلاس منعقد کروائے گئے۔اس ضمن میں سب سے بڑی تقریب جناح ہال ضلع کونسل جھنگ میں منعقد ہوئی جس میں مختلف تنظیموں کے نمائندگان اور عہدیداران ،طلباء وطالبات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری ہارون الرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام اور حکومت کشمیریوں کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت اور اقوام متحدہ کی ضمن میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے۔اسی طرح دیگر مقررین نے بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی اور مظالم کو سخت الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراد دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا فوری حل نکالا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题