لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس منزل کی جانب رواں دواں، عزا داروں کی نوحہ کنی ،ماتم اور زنجیر زنی

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

news-1445647875-2128
مرکزی جلوس کی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 270کیمروں سے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،ڈاکٹر حیدر اشرف
لاہور(یواین پی ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں نثار حویلی اندرون موچی دروازے سے برآمد ہونے والا شبیہہ ذوالجناح کا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گاجہاں شام غریباں برپا ہو گی ،مرکزی جلوس میں خواتین‘بچے‘جوان‘بوڑھے کثیر تعداد میں شامل ہیں،جلوس میں شامل عزا دار نوحہ کنی ،ماتم اور زنجیر زنی کررہے ہیں اورلبیک یا حسینؓ لبیک یا حسینؓ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں،شہر سے دیگر علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے مرکزی جلوس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس کی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 270کیمروں سے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،یوم عاشور پر شہر بھر میں 15ہزار جبکہ مرکزی جلوس پر 7ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر آس پاس کی بلندعمارتوں پر ماہر نشانہ بازپولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو سخت کثیر الحصار جامہ تلاشی کے بعد یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے،علاوہ ازیں مرکزی جلوس کے شرکاء کو ایمرجنسی کور کی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122،ایدھی کے جوان اور ایمبولینسز موجود ہیں،مرکزی جلوس چوک رنگ محل ٗ مسجد وزیر خان ٗ چوہنڈ مفتی باقر لوہا بازار ٗ اندرون ٹیکسالی گیٹ اور اندرون بھاٹی سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme