پشاور‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Published on October 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

66
پشاور (یوا ین پی)پشاور کے علاقے فقیر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کوقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود پردہ باغ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل رحمان علی کو قتل کردیاایس ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح پانچ بجے رونما ہوا جب پولیس کانسٹیبل گھر سے سبزی منڈی کی طرف جارہا تھا ، کانسٹیبل سابقہ سروس مین تھا اور ایس پی او کے تحت پولیس میں بھرتی ہوا تھا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آ پریشن بھی شروع کردیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes