دبئی ٹیسٹ: اظہر علی کی ٹرپل سینچری، پہلی اننگز 579 رنز پر ڈکلیئر

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

100
دبئی(یو این پی) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے پہاڑ جیسا سکور بنا لیا ہے۔ نائب کپتان اظہر علی نے تاریخی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سینچری سکور کی۔ اظہر علی نے 23 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے یہ سنگ میل عبور کیا۔ اظہر علی دنیا کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سینچری سکور کی۔ انہوں نے 302 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔قومی ٹیم نے 279 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 67 رنز بنائے۔ اس کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بابر اعظم نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی تاہم وہ 69 رنز سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ گزشتہ روز کھیل کے پہلے دن سمیع اسلم اور اظہر علی نے 215 رنز کا بڑا اوپننگ سٹینڈ دیا تھا۔ سمیع اسلم کیرئیر کی اولین سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے اور 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ کپتان مصباح الحق نے 579 رنز پر پاکستان کی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme