گوگیرہ برانچ نہر کا بند ٹوٹ نے سےکھڑی فصلوں کو نقصان

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبا کی تحصیل سمندری میں سلونی جھال کے قریب گوگیرہ برانچ نہر کا بند ٹوٹ گیاجس کے پانی سے رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بند ٹوٹنے سے قریبی دیہات کا وسیع زرعی رقبہ زیر آب آگیا۔اطلاع ملنے پر ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے حکام اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پرامدادی آپریشن شروع کردیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو آپریش جاری تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes