دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابلِ ستائش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

5
لاہور(یو این پی)پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے اربوں روپے کے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین محنتی اور جفاکش ہیں، دیہی معیشت کی ترقی میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے،زرعی شعبے میں 60 سے 70 فیصد افرادی قوت خواتین فراہم کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ یہ منانے کامقصدمعاشرے کی تعمیر اورملک کی ترقی میں خواتین کے مثبت کردارکااعتراف کرناہے۔ان کاکہناتھاکہ دیہی خواتین گھر کے چھوٹے بڑے کاموں سے لے کر باہر کے کاموں تک مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اور مویشی پالنے جیسے محنت طلب کاموں میں بھی مردوں کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes