ایک اور سنگ میل عبور‘ گوادر پورٹ پر پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہو گیا

Published on October 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

3
گوادر  (یو این پی)ملکی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور ہو گیا۔ ملکی ترقی کی ضمانت گوادر ڈیپ سی پورٹ آپریشنل ہو گئی۔ پہلا بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر ڈیپ سی پورٹ پر چین کے تعاون سے تیزی سے کام جاری ہے۔ تکمیل کے قریب بندرگاہ اب باقاعدہ طور پر آپریشنل ہو گئی ہے۔پہلا چینی بحری جہاز پورٹ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ سی پیک کی تعمیر کے بعد گوادر ڈیپ سی پورٹ کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ گوادر کو ملکی ترقی اور معیشت کی بحالی میں اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes