پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا؛نجم سیٹھی

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

483745961FN00012_ICC_BOARD_
دبئی(یو این پی)  چیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کر دیا۔ دبئی میں پاکستان سُپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت غیر ملکی کرکٹرز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صرف ایک ایڈیشن کے بعد کئی نئے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور پچھلے سال سے زیادہ غیر ملکی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لیے تیار ہیں جب کہ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سُپر لیگ میں شامل تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح ہیں اور پاکستان سُپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن زیادہ بڑا ہو گا جب کہ پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题