چینی صدر  کے خصوصی ایلچی کی لائبیریا کے صدر کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

Published on January 23, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) جمہوریہ لائبیریا کی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور چینی  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے  نائب چیئرمین باٹیل نے  لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا میں صدر  جوزف نیوما بوکئی کی  صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔  صدر بوکئی نے مونروویا میں باٹیل سے ملاقات کی۔باٹیل نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بوکئی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین   لائبیریا کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تفہیم کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور نئے نتائج کے حصول کے لئے چین۔لائبیریا جامع تعاون کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے لائبیریا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔صدر بوکئی نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور باٹیل کے ذریعے صدر شی جن پھنگ کے لئے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ وہ لائبیریا چین دوستی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ لائبیریا ون چائنا کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا اور بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل سمیت دیگر کلیدی شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں تیزی لائی جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme