پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بھارتی دعوے مسترد

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

6
اسلام آباد: (یو این پی)پاکستان نے بھارت کے حالیہ دعوؤں کو مسترد کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جوابی کارروائی میں پاک فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستان نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری کے سیکٹر شکر گڑھ میں متعدد بار بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک رینجرز کے دستوں نے انڈین فورسز کی فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا جبکہ اس دوران پاکستان کی جانب کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy