پاکستان میں قومی انسدادپولیو مہم لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم رہے

Published on June 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں قومی انسدادپولیو مہم لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم رہے جبکہ ہزاروں والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے تاحال محروم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ قومی انسدادپولیو مہم 23تا 29مئی چلائی گئی تھی، جس میں 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کیلئے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 007 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔ ذرائع نے کہا کہ گزشتہ مہم میں پولیو ویکسین سے محروم بیشتر بچوں کا تعلق سندھ سے تھا جبکہ سندھ میں 29 ہزار 740 والدین ویکسی نیشن سے انکاری تھے اور 96 ہزار 295بچے دستیاب نہیں تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题