کفیلوں کے ستائے غیر ملکی ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

Published on October 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

4
ریاض(یواین پی) سعودی عرب میں محنت کشوں کی داد رسی کے لئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا خواب بالآخر کئی سال کے انتظار کے بعد حقیقت کا روپ دھارا گیا ہے اور یہ خوشخبری آ گئی ہے کہ جلد ہی یہ عدالتیں کام شروع کرنے والی ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل نے بالآخر محنت کشوں کے لئے ان خصوصی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت انصاف کے ذرائع کے مطابق یہ عدالتیں رواں سال کے دوران ہی یہ کام شروع کر دیں گی۔ خصوصی لیبر عدالتوں میں فرائض سرانجام دینے کے لئے 99 اسسٹنٹ ججوں کو ٹریننگ کورس کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 80 جج تربیت کے بعد ان عدالتوں میں فرائض کی سرانجام دہی شروع کر دیں گے۔ جدہ، ریاض، دمام، مکہ اور مدینہ میں قائم کی جانے والی عدالتوں میں خصوصی جج تعینات کئے جائیں گے جبکہ مملکت میں موجود دیگر عدالتوں کے ساتھ محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دفاتر کا الحاق کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ابتدائی کمیشن برائے لیبر کیسز کو 9956 کیس موصول ہوئے جن میں سے 4241 میں سعودی شہری بھی ملوث تھے، جبکہ باقی 5715 غیر سعودی شہریوں کے درمیان تصفیہ طلب مسائل پر مبنی تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes