کوٹرادھاکشن :کروڑوں روپے سے بننے والی سیورج سکیم چلنے سے پہلے ہی خراب

Published on December 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

\"2\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق تحصیل کے شہر کوٹرادھاکشن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سیورج سکیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ناقص پلانگ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی ناقص کارکردگی اور کرپشن باعث کروڑوں روپے ضائع ہو چکے ہیں جبکہ شہر کے بعض علاقے جس میں موبائل مارکیٹ ،مان سنگھ روڈ ،محلہ جج والا اور دیگر علاقے گندے پانی میں ڈوبے رہتے ہیں مزید واٹر سپلائی منصوبے میں کرپشن اور عرصہ دراز سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا باعث شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس کے باعث شہری پیٹ کے امراض سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی سے متعلقہ محکموں کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy