جھنگ ،جماعت اسلامی پی پی78 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی

Published on November 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

jamaat-e-islami_pakistan_flag
جھنگ(یواین پی )جماعت اسلامی پی پی78 کے ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی جھنگ کے اجتماع ارکان کے اندر کیا گیا۔اجتماع کی صدارت جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر سردار ظفر حسین خان نے کی۔اجتماع میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع جھنگ بہادر خان جھگڑ اور سابق امیر ضلع حاجی محمد ارشاد منڈ کے علاوہ جھنگ جماعت اسلامی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ امیدواروں کی حتمی لسٹ شائع ہونے کے بعد مشاورت سے کیا جائے گا اور جماعت اسلامی کا کوئی کارکن اپنے طور پر کسی کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظفر حسین نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی تحریک ہے اورانتخابات کے ذریعے قیادت کی تبدیلی ہمارا لائحہ عمل ہے لیکن ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی بہت سوچ بچار کے بعد کرتی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی بھر پور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جو تحریک سب سے پہلے جماعت اسلامی نے شروع کی تھی وہ فطری رفتار سے اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی کرپشن کے ناسور کا خاتمہ اور تمام پارٹیوں میں موجود تمام کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy