سوال

Published on March 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

\"imtiaz
میرے سوال کا مقصد کسی کے عقیدے یافرقے پر تنقید نہیں ہے بلکہ میں اپنے ساتھ ساتھ اُن تمام لوگوں کی اصلاح چاہتا ہوں جن کے ذہن میں ایسے کئی سوالات جن لیتے رہتے ہیں لیکن وہ علم کی کمی کی وجہ سے بہت سوچنے اور کوشش کے باوجود اِن سوالات کے جوابات تلاشنے میں ناکام رہتے ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے میرا سوال بالکل ہی فضول ہو لیکن جب میرے جیسے عام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اور اُس کے پیارے رسولﷺ کیساتھ منسلک سوالات کا درست اور تفصیلی جواب نہ ملے توگمراہی کے رجحانات میں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔اس لئے میں نے آج یہ سوال علماء اسلام خاص طور پر سُنی عقیدہ رکھنے والے علماء اکرام کی خدمت میں بڑے ہی احترام کے ساتھ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کسی دوسرے عقیدے پر تنقید کا موضوع نہ نکلے اس لئے یہاں یہ بتانا لازمی سمجھتا ہوں کہ میرا اپنا تعلق بھی اہل سنت سے ہی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے ہاں نقش پا نعلین پاک مختلف رنگوں اور سائزوں میں دستیاب ہے جس کو رسول اکرمﷺ کی نسبت سے گھروں ،بازاروں،مسجدوں اور جھنڈوں پر بھی سجایا جاتاہے ۔مجھے نقش پا کی سرکار دو عالم ﷺ کے ساتھ نسبت کے متعلق کچھ علم نہیں ہے ،لیکن کچے ذہن میں اُس وقت بڑی شدد کے ساتھ سوال اُٹھتا ہے جب میں نعلین مطلب جوتے کے نقشے پر (رسول ﷺ)لکھا دیکھتا ہوں۔اگر یہ نقش واقعہ ہی نبی کریمﷺ کے نعلین پاک کا ہو پھربھی کیا یہ مناسب اور جائز ہے کہ نعلین کے نقشے پر اللہ تعالیٰ کے محبوب نبیﷺ کو مخاطب کیاجائے؟ حضورﷺ کی نسبت پر میری جان قربان مگر ادب و احترام کی حد میں رہ کر ۔راقم نقش پا نعلین مبارک کے نقشوں پر لکھی اس تحریر (نقش پا نعلین پاک رسولﷺ)کوجائز،مناسب یاناجائز، غیر مناسب کہنے کی پوزیشن میں نہیں اس لئے علماء کرام سے رہنمائی چاہتاہے ۔لہٰذا علماء اکرام سے اپیل ہے کہ راقم کے ساتھ ساتھ تمام قارئین کو یہ مسئلہ وضاہت کے ساتھ سمجھا دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题