پاناما لیکس: شریف خاندان کے پاس آج جواب داخل کروانے کا آخری موقع

Published on November 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

6
اسلام آباد: (یو این پی)پاناما لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی، شریف خاندان کے پاس جواب جمع کروانے کا آخری موقع ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے بھی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی، وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن، حسین اور صاحبزادی مریم نواز کے پاس جواب جمع کروانے کا آخری موقع ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے شریف خاندان کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تینوں افراد کو 7 نومبر تک کی مہلت دی تھی جبکہ وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے گزشتہ سماعت پر عدالت میں جواب داخل کروادیا تھا۔کیپٹن صفدر نے جواب میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کی اہلیہ مریم نواز کی کوئی آف شور کمپنی نہیں اور وہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہیں جبکہ مریم نواز نے ٹیکس ریٹرن میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق آج ہونے والی سماعت میں چیئرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش ہوکر اپنے ٹی او آرز پیش کریں گے جبکہ گزشتہ سماعت پر اُن کے وکیل پیش ہوئے تھے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی کارروائی روکنے کے لیے وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ قانون سازی کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog