دنیا کے سب سے بڑے سعودی پرچم کو کل برور منگل سعودی شہر جدہ میں لہرایا جائے گا

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 796)      No Comments

10705227_377409692408243_403618021_nجدہ سعودی عرب. بیورو چیف یو این این پاکستان (زکیر احمد بهٹی) سعودی عرب کے ایک کاروباری شخص عبدالطیف جمیل نامی ایک شہری اور حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا پرچم کو سعودی عرب کے 84 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی عرب کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہو گا یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی دن منگل کو منایا جا رہا ہے۔ اس بلند ترین پرچم کو توحید کا نام دیا گیا ہے دنیا کے اس بلند ترین توحید پرچم کو 170 میٹر اونچے’’فلیگ پول‘‘ پر جدہ میں شاہراہ اندلس کے کنارے واقع خادم الحرمین الشریفین گول چکر میں لہرایا جائے گا اس توحید پرچم کی لمبائی 49 اعشاریہ پانچ اور چوڑائی 33 میٹر ہے جس میں مجموعی طور پر 1635 مربع میٹر کپڑا استعمال کیا گیا ہے۔ پرچم کا وزن 750 کلو گرام ہے۔ چھبیس ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط خادم الحرمین الشریفین گول چکر میں لہرایا جائے گا اس توحید پرچم پر کھجور اور دو تلواروں کا نشان دور سے دکھائی دے گا منفرد پرچم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شریف البحار نے میڈیا کو بتایا کہ بھاری بھرکم جھنڈے کو تھامنے کے لیے جدید آلات سے آراستہ 500 ٹن لوہے سے ایک بڑا پول تیار کیا گیا ہے۔ پول پر چڑھنے کے لیے اس کے ساتھ ایک سیڑھی بھی بنائی گئی ہے جس کے ذریعے جھنڈے کو اس کی چوٹی تک با آسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں البحار کا کہنا ہے کہ پرچم کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے گردش دینے، ہوا کے رخ پر موڑنے، نمی کا تناسب معلوم کرنے، شدید بارش کے منفی اثرات سے بچانے، پول کی چوٹی پر ہوائی جہازوں کی رہ نمائی کے لیے وارننگ لائٹ، تیز ہوا سے اور آتش زدگی سے حفاظت کا بھی انتظام موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy