لاہور: ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنیوالی ماں کے ہاتھوں پٹ گئی

Published on November 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

2
لاہور(یو این پی)لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور اس کی ماں  کے درمیان پیشی سے پہلے جھگڑا ہوگیا ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے دونوں کو پکڑ لیاتفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ  کے احاطہ میں ماں بیٹی ایک دوسرے سے  گتھم گتھا ہو گئیں  پسند کی شادی کرنے والی مافیہ  نے اپنے اغواکے الزام میں  خاوند کے خلاف مقدمہ پر عدالت  سے رجوع کیا مافیہ بی بی  شوہر سلمان کے ساتھ جیسے  ہی لاہور ہائیکورٹ پہنچی  تو مقدمے کی سماعت سے پہلے  ماں بیٹی کا  کمرہ عدالت کے باہر ایک دوسرے سے سامنا ہوگیاتلخ کلامی کے بعد  بات ہاتھاپائی پائی تک جا پہنچی تو دونوں  ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ پڑیں۔  اس دوران وہاں موجود  عزیز و اقارب انھیں چھڑاتے رہے تاہم ہائیکورٹ سیکورٹی نے دونوں ماں بیٹی کو تحویل میں لے لیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes