اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے : اسحاق ڈار

Published on November 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments

Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar is addressing a Press Conference on various economic matters in Islamabad on 31-10-2016

اسلام آباد(یواین پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے عالمی ادارے معاشی اصلاھات کی تعریف کررہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیشنل ڈیفنس یونیوررسٹی میں سول اور عسکری افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی سے مراد معاشی استحکام ہے۔ حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو استحکام پر گامزن کردیا ہے۔ اقتصادی ترقی میں استحکام اور اضافہ ہمارا اگلا ہدف ہے ۔ عالمی ادارے معاشی اصلاحات کی تعریف کررہے ہیں۔ معاشی اصلاحات کے عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ این ڈی یو ملک کے سول اور عسکری افسران کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ سول اور فوجی افسران کے بہترین تعلقات سے گورننس بہتر ہوتی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے بھی شرکا کو بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy