پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے ابتدائی طبی امدادکے سلسلے میں آگاہی ہفتہ منایاگیا

Published on September 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) سیکرٹری / ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھرکی طرح اوکاڑہ میں ابتدائی طبی امداد پرواگرام کے تحت آگاہی ہفتہ منایاگیا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میںصرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکتا ہے ۔ اس سلسلہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز، سینٹ جوزف سکول، دارالرقم سکول گرلز و بوائز کیمپس، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن دیپالپور، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دیپالپور، رینالہ خورد ، کاشف ہائی سکول رینالہ خورد اور دی سمارٹ سکول رینالہ خورد میں آگاہی سیمنیارز اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے اس موقع پرسیکرٹری / ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرکے وژن “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر”پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد ہر گھر میں کم سے کم ایک شخص کو فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کر کے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیاد ی اور کلیدی ہو تا ہے اور اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ ضلع بھر میں ڈاکٹر رضوان نصیرکے وژن کے مطابق آگاہی سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس میں شرکاءکوعملی تربیت حاصل کرنے کی اہمیت بارے انہیں آگاہ کیا اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے بارے میں فرمانِ الٰہی کا ذکرکیا کہ “جس شخص نے ایک شخص کی جان بچائی گویا کہ اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”۔تربیتی ورکشاپس میں شرکاءکو اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معزوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔ شرکاءکو اس بات کی آگاہی بھی فراہم کی گئی کہ اپنے موبائل فونز پر ”پاک لائف سیور“ ایپ ڈون لوڈ کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں قریبی ریسکیو اسٹیشن پر رابطہ کریں اور خود کو فرسٹ ایڈر کے طور پر رجسٹرڈ کر کے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں کیونکہ اجتماعی کوششیں ہی صحت مند اور محفوظ معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes