امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف بغاوت، لوگ سڑکوں پر آ گئے

Published on November 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

3
نیویارک:(یو این پی) ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن کے حامی سڑکوں پر آ گئے ہیں، مشتعل مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو گئے جہاں پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی موجود تھے، ہیلری کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، مشتعل مظاہرین نے نو منتخب صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے سڑک پر کھڑے ہو کر ٹریفک کو روک دیا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق 1500 سے 3000 مظاہرین مختلف سڑکوں پر موجود ہیں، جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تصاویر اٹھا رکھی تھیں’ ریاست آکلینڈ میں بھی 70 سے 80 مظاہرین نے جمع ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا کے این ٹی وی کے مطابق مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے گیس ماسک، ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا ہے. کے جی او ٹی وی کے مطابق اسرائیلی سیاستدانوں اور یہودی لیڈروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں مظاہرہ کیا ہے، ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب فلسطینی ریاست کا دور ختم ہو چکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی دیگر ریاستوں لاس اینجلس، سان فرانسسکو،سان ڈیاگو میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme