سردار رضا سبکدوش، چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوگیا

Published on December 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سینئر ممبر جسٹس الطاف ابراہیم قائم مقام کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ بلوچستان اور سندھ سے ارکان بھی تعینات نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔ کمیشن کے ممبر بلوچستان اور سندھ بھی تاحال تعینات نہیں ہو سکے۔ صرف دو ارکان کی موجودگی میں الیکشن کمیشن غیر فعال ہو گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن میں گزرے اپنے آخری روز افسران اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بطور ادارہ مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات کا پرامن انعقاد اہم سنگ میل تھا۔ الوداعی تقریب میں الیکشن کمیشن کے عملے نے چیف الیکشن کمشنر پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy