لاہور: ینگ ڈاکٹرزاور نرسوں کا احتجاج ، ایم ایس نے برطرفی کا نوٹس جاری کردیا

Published on November 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

5
لاہور(یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کا احتجاج جاری ہے ہسپتالوں میں مریض خوار تو سڑکوں پر عوام حکومت نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کی تیاری کر لی ایم ایس میو ہسپتال کی جانب سے پندرہ ڈاکٹرز اور اکیس نرسوں کی برطرفی کے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز ٹس سے مس نہیں ہوئے وہی مال روڈ اور وہی دھرنا کہتے ہیں مطالبات پورے ہونے تک یہاں سے نہیں جائیں گے۔ دھرنا طویل ہوا تو پولیس نے بھی ہلکا پھلکاایکشن دکھایا پہنچی مظاہرین کے پاس اور سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کہا  پہلے تو ڈاکٹرز نہ مانے پھر ایک سڑک خالی کر ہی دی۔ڈاکٹرز احتجاج سے باز نہیں آرہے تو پھر انتظامیہ نے نکالا دوسرا راستہ ایم ایس میو اسپتال نے پندرہ ہاﺅس جاب ڈاکٹرز اور اکیس نرسوں کی برطرفی کا نوٹس جاری کر دیا جو پہنچا ڈیوٹی پر بچ جائے گا نہ پہنچنے والا نوکری سے جائے گا۔دھرنے کے باعث ایک بار پھر نہ صرف مال روڈ بلکہ شہر بھر کی شاہراﺅں پر ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes