جوہانسبرگ: شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

Published on November 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

2
جوہانسبرگ:(یو این پی)  جوہانسبرگ اور گرد و نواح میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کی وجہ سے چھتیں گرنے اور ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، جبکہ ساﺅتھ افریقہ ویدر سروس نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پشین گوئی کی ہے. ترجمان جوہانسبرگ میٹرو پولیس کا کہنا ہے کہn3لنک فیلڈ کے قریب ڈوبنے والے شخص کی نعش نکال لی گئی ہے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے بھی کر دی ہے، ہیلتھ اور سوشل ڈیپارٹمنٹ نے دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرین تک خوراک اور کمبل اور دوسری اشیاء خورد و نوش پہنچائی جا رہی ہیں، کمیونٹی سینٹروں کو کھول دیا جائے گیا جہاں متاثرین کو ٹھہرایا جائے گا۔ جوہانسبرگ چڑیا گھر کی دیوار گرنے سے بارشی پانی داخل ہو گیا، ترجمان چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ تمام جانور محفوظ ہیں، لیکن چڑیا گھر کو کچھ دن کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔‎

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes