ہارون آباد شہر میں کم از کم 25واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے یواین پی سروے

Published on June 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

index
ہارون آباد (یواین پی )ہارون آباد شہر میں کم از کم 25واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔ہارون آباد کے شہری شدید ترین گرمی میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث بری طرح اذیت اور پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں ہارون آباد میں زیر زمین پانی کڑوا ہے اور واٹر سپلائی سکیم کا پانی اس قابل نہیں ہے کہ اس کو پینے کے لیے استعمال کیا جا سکے علاقے کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے وعدے ہر دور میں کیے گئے لیکن عملی طور پر دیکھاجائے تو معاملہ صفر+صفر =صفرکے مترادف ہے علاقہ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تو دوسری جانب سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے شہری پینے کا صاف پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ہزاروں شہری صبح سے لے کر رات گئے تک نہر فور آر کے ارد گرد لگائے گئے نلکوں سے پانی بھرنے کے لیے قطاروں میں لگتے ہیں ان خیالات کا اظہار شہریوں غلام دستگیر ،محمد آصف ،محمد عابد ،ساجدا قبال ،شاہد اقبال ،محمد امین ،محمد مبین ،طاہر شکور ،محمد غفور ،محمد اشرف ہوٹل والا،ملک صابر شریف ،مستنصر حسین باؤ،راؤ سجاد،چاچا بشیر ،محمد یٰسین ،لیاقت علی ،عباس علی ،محمد شوکت ،غضنفر علی ،غلام فرید ،محمد شبیر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی بنیادی ترین ضرورت ہے اور شدید ترین گرمی میں پینے کے پانی کے بغیر زندگی کی بقا ناممکن ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ حکمران اس اہم ترین مسئلہ کے حوالہ سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پانی جیسی سہولت فراہم نہ کر کے عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کر رہے ہیں ماضی میں بھی کئی حکومتیں اور حکمران آئے لیکن کسی حکمران نے بھی اس علاقے کے عوام کے اس مسئلہ کو حل کرنے کے بارے میں سوچنا بھی گوارا نہیں کیا ۔بلندوبانگ دعوے کرنے والے حکمرا نوں کے دور میں لاکھوں انسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی پرواہ نہیں ہے کسی کسی بھی اسلامی معاشرے میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کی گڈ گورننس کے دعوے کس حد تک درست ہیں ہارون آباد کے صاف پانی کو ترستے عوام حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes