گورنر سندھ حلف اٹھاتے ہی بیمار، ہسپتال منتقل

Published on November 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

6
کراچی:(یو این پی) نو تعینات گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت بھی ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک بار پھر گورنر سندھ کی طبیعت شدید خراب ہوگئی جس پر انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes