ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے

Published on October 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

1222
اسلام آباد (یو این پی) ملک بھر میں پوری قوم (آج) پیر کو عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منائے گی جبکہ اس موقع پر سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے قربانی بھی کی جائے گی۔ دن کا آغاز مسجدوں میں خصوصی دعاؤں سے ہوگا جن میں ملک کی سلامتی‘ ترقی ‘ امت مسلمہ اورپاکستان کی خوشحالی کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ ملک کے تمام بڑے شہروں ‘ قصبوں اور دیہاتوں میں عیدالاضحی کی نماز مسجدوں ‘ عید گاہوں اور کھلے گراونڈز میں ادا کی جاہیں گی۔ وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماعی فیصل مسجد میں ہوگا جہاں ہزاروں اہل ایمان عید کی نماز ادا کریں گے۔ عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد قربانی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes