خیر پور،گھات لگائے افراد کا صحافی پر حملہ،ملزمان گرفتار کئے جائیں ،صحافیوں کا مطالبہ

Published on March 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

خیر پور(یواین پی)ضلع خیر پور کے گاﺅں سگیوں میں سندھی اخبارکے رپورٹر پر مسلحہ افراد کا حملہ،حملہ میں صحافی سمیت دو افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گاﺅں سگیوں میں صحافی علی گل ممنانی پر پولیس کانسٹیبل وزیر ممنانی اور ان کے بھائیوں مجوممنانی،ڈنوممنانی،سجو رفیق ممنانی نے اس وقت حملہ کیا جب وہ مہمان کے ساتھ شہر جارہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے کانسٹیبل سمیت ان کے بھائیوں نے اچانک ان پر حملہ کردیاحملہ میں ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیاحملہ میں صحافی سمیت دو افراد حاکم علی ممنانی،مجیب علی ممنانی شدید زخمی وہاں پر موجود لوگوں نےزخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کیاجہاں ان کی مرحم پٹی کی گئی زخمیوں نے سگیوں تھانہ میں رپورٹ درج کروائی لیکن کانسٹیبل اور اس کے بھائیوں کو ضلع کے ایس ایس پی کی پشت پناہی کی وجہ سے ابھی تک سگیوں تھانہ کے ایس ایچ او نے گرفتاری عمل میں نہیں لائی صحافی کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو ایس پی آفس خیر پور میں دھرنا دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy