سپر چاند نے شہریوں کو بری طرح مایوس کیا

Published on November 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

1
لاہور:(یو این پی) صوبائی درالحکومت میں 6 بج کر 52 منٹ پر طلوع ہونے والے سپر چاند نے شہریوں کو بری طرح مایوس کیا لوگ اپنے گھروں اور بلند بالا عمارات کی چھتوں پر چڑھ کر حسین و جمیل چاند کو طلوع ہونے کا انتظار کرتے کرتے تھک ہار کر نیچے اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شائع ہونے والے اخبارات کی خبروں اور ٹی وی چینلز کی نشریات نے سپر چاند کے حوالے سے ایسا مسحور کن اور طلسماتی تاثر دیا کہ سپر چاند کئی عشروں ہوتا ہے آخری بار 1947ء کو طلوع ہوا تھا اور اس چاند کو شائد کوئی شخص ایک بار ہی اپنی زندگی میں دیکھ پاتا ہے تاریخ اور محکمہ موسمیات کے دعوؤں کے مطابق چاند زمین کے قریب آ جاتا ہے اور قریب آنے کے باعث اس کا سائز بہت بڑھ جاتا ہے جبکہ اس کی روشنی میں بھی ایک تہائی اضافہ ہو جاتا ہے صوبائی دارلحکومت میں سپر چاند کے طلوع ہونے کا وقت 6 بج کر 52 منٹ بتایا گیا تھا جو نماز عشاء کا قریب ترین وقت ہے چاند دیکھنے کے شوق میں کئی نمازیوں نے نماز پڑھنے میں تاخیر کر دی اور جب سپر چاند جس کا اس زور شور سے تذکرہ کیا گیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آیا سپر چاند کے نظر نہ آنے پر کئی شہریوں نے محکمہ موسمیات کو براہ راست مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے بھی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سچی ثابت ہوئی ہے جس روز بارش کا امکان بتایا جاتا ہے اس روز مطلع ابر آلود بھی نہیں ہوتا اور جب کہا جاتا ہے کہ موسم خشک اور گرم رہے گا آسمان سے پانی برسنے لگتا ہے سپر چاند کو دیکھنے کے شوق میں بچے، بوڑھے جوان، عورتیں، لڑکیاں غرضیکہ گھروں اور عمارات کی چھتوں پر لوگوں کا چاند دیکھنے کی خواہش میں میلہ لگا رہا مگر جب مایوس پلٹنا پڑا تو محکمہ موسمیات، ذرائع ابلاغ اور ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ایک دوسرے پر الزام لگائے کہ تمہارے کہنے میں آ کر چھت پر چڑ ھ گیا وگرنہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ خبر جھوٹی نکلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme