مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات میں نون لیگ نے میدان مار لیا

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

7
فیصل آباد / ملتان (یو این پی) راولپنڈی، ملتان، رحیم یار خان اور اوکاڑہ سمیت کئی شہروں میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اکثر شہروں میں میدان مار لیا ہے۔ انتخابات کے دوران دن بھر خوب جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے پچیس میں سے بائیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار نے ایک‘ ایک نشست حاصل کی۔ اوکاڑہ میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن ہوئے۔ ن لیگ نے آٹھ میں سے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ملتان میں میونسپل کارپوریشن میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق خواتین کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کامیاب رہیں جبکہ تین نشستیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں۔ اسی طرح اقلیتوں کی دو نشستوں پر ن لیگ جبکہ ایک پی ٹی آئی کے حصے میں آئی۔فیصل آباد میں مخصوص نشستوں پر ضلع کونسل کیلئے زاہد نذیر گروپ نے اکثریت حاصل کر لی جبکہ میونسپل کارپوریشن کیلئے رانا ثناءاللہ اور شیر علی گروپ میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ رحیم یار خان، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ سمیت کئی شہروں میں بھی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes