مخصوص نشستوں پر میونسپل کمیٹی کمالیہ کے انتخابات آج ہونگے

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

index
چوہدری اسد الرحمن اور ایم پی اے نازیہ راحیل گروپ کے درمیان ہی کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے
کمالیہ (یو این پی) مخصوص نشستوں پر میونسپل کمیٹی کمالیہ کے انتخابات آج ہونگے ، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کمالیہ میں آج17نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ایم این اے چوہدری اسد الرحمن اور ایم پی اے نازیہ راحیل گروپ کے درمیان ہی کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کو مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواران کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے مد مقابل ایم پی اے نازیہ راحیل گروپ کو مسلم لیگ ن کے کونسلرز سمیت ریاض فیتانہ گروپ کے کونسلرز کی حمایت حاصل ہے۔ مخصوص نشستوں میں 5خواتین، 2ورکر/کسان ،2نان مسلم جبکہ یوتھ کی 1مخصوص نشست پر مقابلہ ہوگا۔ ریٹرنگ آفیسر کمالیہ کے فرائض رانا محمد نواز سرانجام دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy