کبڈی کے فروغ کیلئے آئندہ برس پاکستان میں کبڈی لیگ کروانے کا فیصلہ

Published on November 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

8
لاہور( یو این پی ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی کبڈی لیگ کا انعقاد 2017ءمیں پاکستان میں ہوگا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین پر منعقد ہونے والی کبڈی لیگ میں شریک ٹیموں کا نام ملک کے مختلف شہروں سے منسوب کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کا ہمیں اشتراک حاصل ہے۔دوسری جانب سٹرابری سپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدر علی داﺅد کا کہنا ہے کہ پاکستان کبڈی لیگ سے اس کھیل میں نئی تاریخ رقم ہوگی اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ کھیلیں عام انسانوں کی زندگیوں سے بہت دور ہوتی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ ہم اپنے مقامی کھیلوں کی پروموشن کے لیے کام کریں۔ کارپوریٹ سیکٹر سے اس سلسلہ میں ہمیں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس سلسلہ میں جلد کبڈی لیگ کے سپانسرز، ٹیموں کے فرنچائزر اور میڈیا پارٹنرز کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme