چینی صدر کا چین امریکہ تعلقات میں عوام کے کردار پر زور

Published on November 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

سان فرا نسسکو (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے استقبالیہ عشائیہ سے اپنے خطاب میں چینی اور امریکی عوام کے کردار پر زور دیا۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہمارے عوام نے رکھی ہے اور عوام نے ہی بند دروازے کھولے ہیں۔صدر شی نے مزید کہا کہ چین۔ امریکہ تعلقات کی کہانیاں ہمارے عوام نے لکھی ہیں اور مستقبل کے تعلقات بھی عوام کے ذریعے تشکیل پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید پل تعمیر کرنے چاہئیں اور لوگوں کے درمیان رابطے کے لئے مزید راستے ہموار کرنے چاہئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes