ضرورت کیلئے باہر نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ڈی سی او اوکاڑہ

Published on April 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments


اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کے لئے جو اقدامات ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے وہ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے اور اس نازک صورت حال میں لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے ازحد ضروری ہیں حکومت نے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ضروری اشیاءکی دستیابی کے لئے گروسری سٹورز،پھل ،سبزی ، سمیت جن دکانوں کے کھولنے کی اجازت دی ہے وہاں پر بھی انتہائی احتیاط کی ضروورت ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف گھر کے لئے ضروری سامان خریدنے کے لئے باہر نکلیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں کسی بھی دکان پر رش نہ ہونا چاہیے بلکہ گاہک ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہوں لوگ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی گھر سے باہر نکلیں عوام ان ہدایت پر عملد ر آمد کر کے اس مشکل وقت اور نازک صورت حال میں بہتری کے لئے تعاون کریں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes