عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے،امیر مقام 

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

سوات(یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے یو ٹرن میں پی ایچ ڈی کی ہے ، پہلی دفعہ دیکھا کہ نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب بولی کے ذریعے کیا جارہا ہے ، کمیشن بنایا جائے کہ پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیسے کیا گیا ،بجلی،گیس اور سڑکوں کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ،حکومت کی جانب سے جاری یہ تین بڑے منصوبے عنقریب تکمیل تک پہنچ جائیں گے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا خاتمہ ہوگا،بجلی لوڈشیڈنگ اورکم وولٹیج کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ہمیں پورا پورا احساس ہے اوران مشکلات کو دور کرنے کیلئے دن رات عملی کوششیں کررہے ہیں،عوام مزید ایک ماہ تکلیف برداشت کریں اس کے بعد بجلی کامسئلہ مستقل بنیاد پر حل ہوجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرضلع ناظم محمد علی شاہ ، مسلم لیگ کے ضلعی صدر قیموس خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ ، بازار صدر عبدالرحیم ، قوی خان ،ضلعی کونسلر ارشاد خان ، شہزادہ عمر فاروق اور مسلم لیگ ن کے دیگرعہدیدار،قائدین اورکارکنوں کی کثیرتعدادبھی موجود تھی،انجینئر امیر مقام نے کہاکہ اس وقت بجلی کی ضرورت زیادہ اور پیداوار کم ہے اگر بجلی پوری ہو تو پھر بھی ملاکنڈڈویژن اور سوات کو تسلسل کے ساتھ بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے اوورلوڈنگ کی وجہ سے وقتاََ فوقتاَ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ گرڈاسٹیشن پرکام جاری ہے جس پر تین ارب بیس کروڑروپے کی لاگت آئے گی ،کام تقریباََ مکمل ہے جو تھوڑابہت کام باقی ہے وہ جلد تکمیل تک پہنچ جائے گا اورایک ماہ بعد عوام اس کے ثمرات سے مستفیدہوں گے،انہوں نے کہاکہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کا مسئلہ حل کرانے کیلئے بھی کام شروع ہے یہ بھی بجلی کی طرح ایک بڑا منصوبہ ہے جس پر کثیررقم خرچ ہوگی تاہم اس سے سوئی گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ سوکلو میٹر کامشکل ترین کام مکمل ہواہے اوراس وقت صرف دوکلو میٹر پر کام باقی ہے جوجلد مکمل ہوجائے گا ،انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ چکدرہ سے کالام تک روڈپر معیاری کام کرانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ساتھ ساتھ ایکسپریس ویز کا بڑامنصوبہ بھی ہے جوعلاقے کی ترقی اورشعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے معاؤن ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ ان تین بڑے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی اور ا ن کی مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy