برصغیر کے عظیم بزرگ حضرت بابا شیر دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,528)      No Comments

Haji
وہاڑی( یواین پی)برصغیر کے عظیم بزرگ حضرت بابا شیر دیوان چاولی مشائخ کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ ،ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ ، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور خواجہ نور محمد سہو نے مزار مبارک پر چادر پوشی کی اور ملکی سلامتی و استحکام ، خوشحالی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ ، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف طاہر احمد ،مینجر اوقاف محمد خالد بھی موجود تھے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بزرگان دین کی تعلیمات مشعل راہ ہیں ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت بزرگان دین کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے ، مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے مذہبی امور خواجہ نور محمد سہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں اسلام کو پھیلانے میں بزرگان دین کے عمل کردار کا عمل دخل نمایا ں ہے چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی بزرگان دین کے مزارات مرْجع خلائق ہیں عرس مبارک کی تقریبات تین روز جاری رہینگی عرس کے آخری روز11جولائی کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کی طرف سے ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes