نئے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ رواں ہفتے ہو جائے گا؛خواجہ آصف

Published on November 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ رواں ہفتے ہو جائے گا، راحیل شریف جو روشن مثال چھوڑ کر جا رہے ہیں نئے آنے والوں کو اس پر قائم رہنا ہو گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک روشن مثال چھوڑ کر جا رہے ہیں، بعد میں آنے والوں کو اسے قائم رکھنا ہو گا اور وہ 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے آرمی چیف کا تقرر رواں ہفتے ہو جائے گا اور نئے چیف کے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے وزیر اعظم کی اپنے رفقاء سے مشاورت ہو گی جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے دو دن بعد وزیر اعظم نے نئے آرمی چیف کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بڑی دلیری اور کامیابی کے ساتھ لڑی گئی کراچی میں امن قائم ہوا، نئے چیف کو ان کامیابیوں کو آگے بڑھانا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes